پی ڈی ایم مضبوط اتحاد، تمام پارٹیا ں ہر محاذ پر متحد ہیں، امیر مقام 

پی ڈی ایم مضبوط اتحاد، تمام پارٹیا ں ہر محاذ پر متحد ہیں، امیر مقام 

  

رستم(نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک مضبوط اتحاد ہے، اپوزیشن کی تمام پارٹیاں موجودہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہر محاذ پر متحد ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئے گی، تبدیلی سرکار کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو گئی ہے، مہنگائی سے عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں، عوام سلیکٹیڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیکر باہر نکل آئیں، عمران خان نیازی نے اپنی حکومت میں ملک کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ جو مظالم کئے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،موجودہ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاہے،حکومت پی ڈی ایم کے قیام سے خوفزدہ ہے جو ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بنائی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) رستم کے رہنماء حاجی گل زادہ کے وفات پر انکے حجرے میں مرحوم کے بیٹوں سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبد السبحان خان، حاجی اختر نواز، حاجی وزیر گل اور مولانا عاطف اخوندزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر مقام نے کہا کہ عوام اپنے گھروں سے باہر نکل کر پی ڈی ایم کیساتھ ملکر ملک کو پریشانی کے دلدل سے نکالنے میں اپناکردار ادا کرے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، اور انتقام کی سیاست عروج پر ہے عوام بھی تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے سلیکٹڈ حکومت کا وقت ختم ہوتی نظر آرہی ہے  اپوزیشن جماعتوں کے مضبوط اتحادتحریک پی ڈی ایم کی وجہ سے حکومت کی نیندحرام ہو گئی ہے، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نیازی پی ڈی ایم کے قیام سے خوفزدہ ہے جو صرف اور صرف عوام کی مفادات کے لئے بنائی گئی ہے جو ظلم موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ کیا ہے اگر اپوزیشن نہ نکلتی تو وہ بھی اس جرم میں عوام کے سامنے مجرم ہو تی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -