رستم، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور اور 5سکول کے بچے شدید زخمی

رستم، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور اور 5سکول کے بچے شدید زخمی

  

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں ڈرائیور اور پانچ سکول کے بچے شدید زخمی، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم سے گڑیالہ سکو ل کے بچوں کو لے جانے والی چنگ چی رکشہ راستے میں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹکر پل سے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور عزیر علی ولد رحمت علی اور پانچ سکول کے بچے عبد الرحمان ولد اشرف علی، محمد عمر ولد امجد علی، محمد شہرام ولد عاقل، ابو ھریرہ ولد بخت شاد اور ذونورین ولد بخت شاد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیو ں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -