پاکستان سیٹزن آرگنائزیشن کا ٹک ٹاک بندش پر خوشی کا اظہار
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان سٹیزن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹک ٹاک کے بندش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور پی ٹی اے حکام اور حکومت کو ٹک ٹا ک بند کرنے پر خراج تحین پیش کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور پی ٹی اے حکام کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت چیئرمین عاصم عصمت خان اور جی ایس ماجد اقبال سمیت دیگر عہدئداران نے کی اس موقع پر شرکاء نے ٹک ٹاک کے بندش پر خوشہ کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام پر پی ٹی اے اور حکومت کو خراج تھصین پیش کرتے ہوئے احسن اقدام قرار دیا شرکاء کا کہناتھا ٹک ٹاک کے حوالے سے ایک سال قبل تحریک کی اور متعدد بار اسکے خلاف پی ٹی اے کو درخواستیں بھی دی تاہم ہماری محنت رنگ لائی ار ٹک ٹاک کو بند کیا گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے کیونکہ ٹک ٹاک پر حالیہ پابندی کے باوجود رچول پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے استعمال ہو رہا ہے ای لئے حکومت ٹک ٹاک پر مستقل پابندی لگائے۔