پشاور،اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن،3 مزید گرفتار

پشاور،اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن،3 مزید گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران مزید تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں دو سال قبل شہری کو قتل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کی ہدایت پر تھانہ انقلاب کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے دوران مزید تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں میں ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے دو سال قبل قتل ہونے والے مقتول رازم ولد شمشاد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم جہانزیب ولد بونیر سکنہ موسیٰ زئی اور اقدام قتل میں مطلوب ملزم سید اکبر ولد گل اکبر سکنہ باذید خیل سمیت منشیات فروشی میں مطلوب ملزم ندیم ولد جاوید سکنہ موسی زیی کو گرفتار کرلیا گیا ہے تینوں ملزمان  کے قبضے سے  تین عدد پستول برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -