اسٹریٹ کرائم میں ملوث  خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث  خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے خاتون سمیت 3 ملزمان کو سچل تھانے کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان شہر بھر میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس  کے مطابق ملزم آصف عرف کالا، شعیب بڈھا اور فرزانہ متعدد بار جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -