سیکیورٹی اسسٹنٹ کی برطرفی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر خیال آفریدی

 سیکیورٹی اسسٹنٹ کی برطرفی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر خیال آفریدی

  

ایبٹ آباد(سردار توقیر سے)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے رہنماں کی پریس کانفرنس۔ڈاکٹر خیال آفریدی سابقہ ہسپتال ڈائریکٹر اور فریدون خان سیکیورٹی اسسٹنٹ کی برطرفی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوباء حکومت اور وزیر اعلی کے انتقامی کارواء نہ کرنے کیواضح احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئے گئے۔ایم ٹی آء ایوب میڈیکل کمپلیکس میں اپنی الگ ریاست قائم ہے جسکے بادشاہ ڈاکٹر عاصم یوسف ہیں۔صوباء حکومت اپنی رٹ کھو  چکی ہے۔وزیر اعلی سپیکر اور ممبران اسمبلی خاموش تماشاء بنے ہوئے ہیں۔ہسپتال تباہی کے دہانے پر ہے لیکن سپریم کورٹ سے نااہل قرار دئے جانے والیچئرمین اور غیر قانونی طور پر سیلیکٹ کئے گئے ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر صرف اپنی کرسی بچانے  اور انتقامی کارواء میں مصروف ہیں۔بدترین آمریت کے اس رجحان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنی کمیونٹی کو تنہا نہیں چھوڑیں گیعنقریب تمام بے ضابطگیاں منظر عام پر لائیں گے۔دیگر ڈاکٹر تنظیموں اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے پلیٹ فارم سے ہزارہ بھر کے ہسپتالوں میں بھرپور احتجاج ہو گا اور اسکے بعد صوباء سطح پر لائحہ عمل کا اعلان ہو گاصوباء حکومت کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔حکومت بی او جی کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے۔عنقریب احتجاج کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔تمام مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -