مردان،ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام

مردان،ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام

  

مردان(بیورورپورٹ) ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں واک نکالی گئی آگہی واک کا اہتمام ہسپتال کے شعبہ ذہنی امراض نے کیاتھا شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سید اشفاق علی اورہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر باسط، پروفیسر ڈاکٹر حافظ ضیا ء الاسلام اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجمل خان کی قیاد ت میں سول سوسائٹی کے درجنوں افراد واک میں حصہ لیا واک سے قبل   ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ملک میں ڈیڑھ کروڑ افراد ذہنی امراض میں مبتلا ہیں اورا س میں روز بروز اضافہ ہورہاہے شہریوں میں ڈپریشن کے باعث خودکشیوں کا رحجان بڑھ رہاہے مقررین نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 45 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں ڈیپریشن اور شیزو فرینیا ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیزوفرینیامیں مریض کا دماغ غیر حقیقی چیزوں کو حقیقت سمجھنے لگتا ہے، اسے رشتہ دار قریبی عزیز سب دشمن نظر آتے ہیں انہوں نے کہاکہ پانچ لاکھ ذہنی مریضوں کے لئے صرف ایک ڈاکٹر ہے حکومت کو ذہنی صحت کے لئے انقلابی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے،تحصیل سطح پر سائیکاٹرسٹ تعینات کئے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -