پاراچنا ر، گیس لیکج سے گھر میں آتشز دگی، قیمتی سامان راکھ 

  پاراچنا ر، گیس لیکج سے گھر میں آتشز دگی، قیمتی سامان راکھ 

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار شہر کے وسط ہزارہ محلہ میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بڑھکنے سے گھر کا قیمتی سامان جل گیا تفصیلات کے مطابق پاراچنار شہر کے وسط ہزارہ محلہ میں واقع علی اکبر نامی شخص کے گھر میں گیس سلینڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو لپیٹ میں لے لیا اور گھر کاایک حصہ جل کر خاکستر ہوگیا جس میں قیمتی سامان بھی جل گیا آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر اہلیان محلہ نے فورا امدادی کاروائی کرکے آگ بھجانے کی کوشش شروع کردی امدادی کاروائیوں کے دوران محلے کا نوجوان افنان حیدر اور بینک منیجر ساجد حسین نے جان پر کھیل کر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کے آنے سے پہلے قابو کرلیا امدادی کاروائی کے دوران افنان حیدرکا چہرہ اور ہاتھ بری طرح جھلس گیا جسے بعد ازاں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کش علی اکبر کیساتھ مالی امداد کی جائے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -