پھولوں کے شہر پشاور کے دورے کا آغازعجائب گھرسے ہوگا 

پھولوں کے شہر پشاور کے دورے کا آغازعجائب گھرسے ہوگا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پھولوں کے شہر پشاور کے دورے کا آغازعجائب گھر پشاور سے ہوگا جس کے بعد مسجد مہابت خان، چوک یادگار، گھنٹہ گھر، سیٹھی ہاؤس، ہیریٹج ٹریل، گورگٹھڑی اور وہاں پرموجود میوزیم،مندر، تاریخی فائربریگیڈ اور دیگر مقامات کی سیر کرائی جائے گی جبکہ اس کیساتھ ساتھ فیمیلزکیلئے روایتی موسیقی رباب، میوزیک بینڈبھی تفریح کا حصہ ہو نگے۔ تاریخی شہر کے دورے میں سیاحوں کو لذیذکھانوں سے مشہور فوڈ سٹریٹ نمک منڈی میں روایتی کھانے سے مہمان نوازی کی جائے گی۔ سٹی ٹوور کا آغاز صبح 9 بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس سے ہوگا۔ دورے پشاور میں فیمیلز عجائب گھر پشاور میں تاریخی بدھ مت کے آثارقدیمہ،گیلری، سٹوپہ، مخطوطات، مجسموں، قدیم کتابوں،قرآن پاک کے ابتدائی نسخوں،جیولری، کالاش مجسمے، نوشہ جات، مغل دور کی پینٹنگ،گھریلو سامان،مٹی کے برتن اور دیگر نوادرات بارے معلومات فراہم کی جائے گی۔اس کے بعد سیاحوں کو تاریخی مہابت خان مسجد،چوک یادگاراور دیگر تاریخی مقامات کی سیر سمیت گورگٹھڑی لیجایا جائے گا جہاں تاریخی مندر،برطانوی دور کی فائر بریگیڈاورپشاور کے تاریخی مقامات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -