ایس ایس پی آپریشن منصور امان کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس 

  ایس ایس پی آپریشن منصور امان کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)ملک سعد شہید پولیس لائن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کی سربراہی میں خصوصی کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، خصوصی میٹنگ میں سٹی اور رورل ڈویژنز میں ہونے والے جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل اور ایس پی رورل سجاد خان سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے سٹی اور رورل ڈویژنز میں جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کر کے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی، انہوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس آفسران کو مخاطب کرتے ہوئے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی خاطر جانفشانی، یکسوئی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے اور باقاعدہ جیو ٹیگنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس کی وجہ سے سنگین جرائم کے سدباب کو ممکن بنایا جا سکے گا، انہوں نے پولیس افسران کو جرائم کی روک تھام سمیت معاشرتی مسائل کے خاتمہ کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرنے اور اس ضمن میں علاقہ عمائدین کے ساتھ قریبی روابط رکھنے سمیت علاقائی سطح پر پی ایل ممبران کے ساتھ رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی، ہوائی فائرنگ، منشیات اور اسلحہ کی نمائش کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دینے سمیت اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -