محکموں میں کرپشن،رشوت اور اقرباء پروری کا بازار گرم ہے،اکبر کمال 

 محکموں میں کرپشن،رشوت اور اقرباء پروری کا بازار گرم ہے،اکبر کمال 

  

مردان(بیورورپورٹ) نوجوان قانون دان اکبر کمال خان ایڈوکیٹ نے مردان میں ایف آئی اے کریمنل سرکل اور انٹی کرپشن ونگ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں کرپشن،رشوت اور اقرباء پروری کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے غریب عوام ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔ اپنے ایک تحریری بیان میں ان کا کہناتھاکہ شہر میں ابھی تک ایف آئی اے کریمنل سرکل اور ایف آئی اے پولیس اسٹیشن سمیت انٹی کرپشن ونگ قائم نہیں ہوئی جبکہ محکمہ ریونیوعدالتوں میں ہزاروں مقدمات کئی دہائیوں سے زیرالتواء ہیں انہوں نے تھانو ں میں ایف آئی آر کی کمپیوٹرائز رجسٹریشن کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -