حکومت کی 15اکتوبر تک ٹربیونل کے ممبر زکی تعیناتی کی یقین دہانی 

حکومت کی 15اکتوبر تک ٹربیونل کے ممبر زکی تعیناتی کی یقین دہانی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں ماحولیاتی ٹربیونلزکے ممبرزکی عدم تعیناتی کیخلاف کیس میں حکومت نے 15اکتوبر تک ٹربیونل کے ممبر زکی تعیناتی کی یقین دہانی کروادی مسٹر جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی آلودگی کے معاملات پرانوائرمنٹل اہم ادارہ ہے سردیوں اور سموگ کا سیزن آنے والا ہے ممبران تعینات کرنا حکومتی ذمہ داری ہے  عدالت نے ٹربیونلزاورسپیشل کورٹس میں تعیناتیاں مکمل کرنے کاحکم دیاتھا،ماحولیاتی ٹربیونلزمیں تعیناتیاں کیوں مکمل نہیں؟سیکرٹری ماحولیات نے عدالت کویقین دہانی کروائی کہ 15اکتوبر تک ممبرزکی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی فاضل جج نے ممبر کی تعیناتی مکمل کرکے رپورٹ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔

عدم تعیناتی کیس

مزید :

صفحہ آخر -