پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسو سی ایشن ضلع مردان کی کابینہ میں ردو بدل

پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسو سی ایشن ضلع مردان کی کابینہ میں ردو بدل

  

مردان (بیورورپورٹ) پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسو سی ایشن ضلع مردان کی کابینہ میں ردو بدل کردیا گیانئی کا بینہ کا نوٹیفیکیشن  جاری کردیا گیا اس سلسلے میں پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین وارث خان  کی طرف ساے جاری کردہ پریس کے مطابق  ضلع مردان  کی کابینہ کے لیے مندرجہ ذیل عہدیداروں کو نامزد کیا گیا جن میں صدر مقصود علی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان، سینئر نائب صدر اختر علی باچہ،نائب صدر اول عثمان زادہ،نائب صدر دوئم وسیح اللہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر نیاز،جوائنٹ سیکرٹری حامد حسین،فنانس سیکرٹری ضیا ء الرحمن،کوارڈیینشن سیکرٹری اسد خان،پریس سیکرٹری امین الحق اور آفس سیکرٹری فیصل خان شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -