نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف دائردرخواستوں پر تحریری حکم جاری 

نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کیخلاف دائردرخواستوں پر تحریری حکم جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے عدالتی تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی تمام سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لے،ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی فیسوں میں اضافہ کا جائزہ سات روز میں مکمل کرے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس بڑھائی گئی فیسوں کو کالعدم قرار دے،سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کے برعکس طلبا سے وصول کی گئی اضافی فیسیں واپس کی جائیں،طلبا کے والدین قانون کے مطابق بڑھائی گئی فیسوں کے واجبات سات روز میں ادا کریں،عدالتی تحریری حکم میں مزید کہاگیاہے کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے تک طلبا کو کلاسیں جوائن کرنے کی اجازت ہو گی،ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی طلبا کی داد رسی کرنے کا پابند ہو گا،تمام سکول انتظامیہ 12اکتوبر کو ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کریں۔

تحریری حکم 

مزید :

صفحہ آخر -