جہیزسے متعلق قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج 

  جہیزسے متعلق قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)جہیز کی زیادہ سے زیادہ حد کے قانون پرعمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،اس سلسلے میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت اوروزات قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ جہیز اور دلہن گفٹس ایکٹ کے تحت والدین اپنی بیٹی کو صرف 5ہزار روپے تک جہیز دے سکتے ہیں،معاشرے میں لاکھوں روپے جہیز دینے کا رواج عام ہوچکا ہے، لاکھوں روپے کا جہیز نہ ہونے سے سینکڑوں خواتین بغیر شادی کے زندگی گزار رہی ہیں، پنجاب حکومت کو جہیز سے متعلق قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -