مرید عباس قتل کیس:عادل  زمان کے وارنٹ جاری 

  مرید عباس قتل کیس:عادل  زمان کے وارنٹ جاری 

  

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جوڈیشل کمپلیکس نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے مفرور ملزم عادل زمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،ہفتہ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جوڈیشل کمپلیکس میں نجی ٹی وی  اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے مفرور ملزم کے روپوش ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملزم عادل زمان علاقہ غیر فرار ہوگیا ہے، گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عادل زمان کے ضمانتی محمد نذیر کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔مدعی مقدمہ زارا عباس اپنے والد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم عاطف زمان کو بھی پیش کیاگیا، ملزم کے وکلا کی غیر حاضری کے باعث عدالت نے مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر عاطف زمان کا کیس عادل زمان سے الگ کردیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -