کمشنر ڈیرہ نے قدیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول وانا کا اچانک دورہ

کمشنر ڈیرہ نے قدیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول وانا کا اچانک دورہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ نے قدیم درسگاہ گورنمنٹ ہائی سکول وانا کا اچانک دورہ، تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ کمشنر اسماعیل خان ڈویژن اخونذاد محمد یحیی نے اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز مروت کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول وانا کے دورے کے موقع پر سکول کے مختلفشعبوں کا معائنہ کیا، انھوں نے کرونا ایس اوپیز کے مطابق شروع کی گئی کلاسوں کو بے حد سراہا اور بچوں کی ذہانت جانچنے کے بعد اچھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا انھوں نے سکول کے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا وانا ہائی سکول جنوبی وزیرستان میں وہ وحد تعلیمی ادارہ ہے جس سے فارغ التحصیل ملک کے مختلف علاقوں میں اہم پوسٹوں پر تعینات ہیں انھوں نے ہائر سیکنڈری سیکشن کے لیے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ھوئے کہا کہ ہائر سیکنڈری کے لیے بلڈنگ جلد تعمیر کی جائے گی انھوں نے مزید کہا کہ سکول میں سولر سسٹم لگانے،کمپیوٹر فراہم کرنے اور ایک معیاری سائنس لیب کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -