مردان،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدر آمد جاری

مردان،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدر آمد جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر مردان ڈویژن محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان سمن عباس کی کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں جاری۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس ضمن میں مختلف شادی ہالز، سکولز اور کلینکس کا معائنہ کیا۔کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر چار پرائیوٹ سکول اور دو کلینکس کو سیل کردیا گیا جنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے سکول، شادی ہالز اور کلینکس انتظامیہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -