ڈیرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ملاوٹی دودھ فروشوں کو ہزاروں کے جرمانے

ڈیرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ملاوٹی دودھ فروشوں کو ہزاروں کے جرمانے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم کی رات گئے ڈیرہ بھکر روڈ پر ناکہ بندیاں، پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع کو سپلائی کئے جانے والے دودھ کے ٹینکرزکی پڑتال، پانی کی ملاوٹ پر ہزاروں روپے کے جرمانے اور وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی سہیل خان کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر واصف خان کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے ڈیرہ بھکر روڈ پررات گئے ناکہ بندیاں لگا کر پنجاب سے آنے والے دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کی۔ کاروائیوں کے دوران پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع کو سپلائی کئے جانے والے دودھ کی لیبارٹری چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ ملاوٹ ہونے پردودھ تلف کرنے کی تنبیہ کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی واصف خان کا کہنا تھا کہ دودھ کے ٹینکرز کی چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -