ٹک ٹاک جیسی تمام سائٹس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، زوار بہادر

  ٹک ٹاک جیسی تمام سائٹس پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یو پی کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر نے ٹک تاک پر پابندی کے فیصلے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی اور بھی فحاشی پھیلانے والی سائیڈوں کو تاحیات بند کیا جائے ایسی چیزوں کی وجہ سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا تھااور اس سے اسلامی معاشرے کا تشخص بھی خراب ہورہا تھا۔گزشتہ روزروزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا مگر دیر آئد درست آئد تاہم اس پابندی کو اب تاحیات ہی بر قرار رہنا چاہئے اور اس طرح کی جتنی بھی مزید ویب سائٹس یا پھر کوئی ایسی ایپ ہیں جن کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بھی حرج ہو رہا ہے اور وہ ایسی چیزوں سے معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا کرنے کاباعث بن رہے ہیں تو ایسی ہر چیز پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہئے ہم حکومت کے ایسے فیصلوں کا بھرپو رساتھ دیں گے۔ 
زوار بہادر

مزید :

صفحہ آخر -