سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا بیمار شخص کی مالی معاونت کرنے کا اعلان

سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا بیمار شخص کی مالی معاونت کرنے کا اعلان

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے موذی مرض میں مبتلا شخص کی مالی معاونت کرکے ماہانہ راشن اور وظیفہ دینے سمیت علاج و معالجہ پر تمام اخراجات کی ادائیگی کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دو سالوں سے کینسر جیسی موضی مرض میں مبتلا قطب کالونی کے رہا?شی 7 چھوٹے بچوں کا واحد سہارا رحمت عرف بدر کی مدد کے لئے سیکٹر کمانڈر فرنٹیئر کور ساوتھ برگیڈیر نیک نام بیگ کی ہدایت پر  پاک فوج کے اہلکار  ان کے گھر پہنچ گئے. پاک فوج اور فرنٹیئر کور  کی طرف سے  ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کے علاوہ موقع پر راشن اور نقدی دی اور علاج معالجے کے تمام تر اخراجات بھی برداشت کرنے کا یقین دلایا, رحمت عرف بدر نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -