گوجرانوالہ جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: مریم اور نگزیب

  گوجرانوالہ جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گجرانوالہ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا لیکن سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاری کے لئے گوجرانوالہ میں پارٹی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرزاور کارکنا ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے سے پہلے گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کرنے والے عوام کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ پہلی قسط میں منسوخی کے لئے حاضر ہیں بیٹیوں کے ساتھ سزائے موت کی چکیوں میں رہنے والے ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ڈر اور خوف کا شکار صرف بزدل اور سلیکٹڈ ہی ہوسکتا ہے، جیل اور قید میں رہنے والے نوازشریف کے شیر آج پی ڈی ایم اور عوام کی قیادت کررہے ہیں پی ڈی ایم اور عوام کا اجتماع ہوکر رہے گا، روک سکو تو روک لو،گوجرانوالہ کا جلسہ سلیکٹڈ آٹا چینی چوروں کے خلاف عوام کے فیصلے کا دن ہوگاگوجرانوالہ کا جلسہ ووٹ کو عزت دو، آئین، پارلیمان کی بالادستی کی جدوجہد میں فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -