اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو کرنا چاہتی ہے کرے: اسد عمر 

        اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو کرنا چاہتی ہے کرے: اسد عمر 

  

 لاہور(آئی ا ین پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرنا چاہتی ہے کرے لیکن جمہوریت کے نام پرقانون توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے  وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں  این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا ہے  ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ جلسے نہ کئے جائیں، بڑے اجتماعات سے متعلق ایس اوپیزطے ہونے چاہئیں، قومی رابطہ کمیٹی میں بڑیاجتماعات کامعاملہ زیرغورآئیگا اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے افراد جمع کرلیتے تھے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی نے اتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا اور ان کو اس وقت کے حکمران بھی روک نہیں سکتے تھے، لیکن ہماری پالیسی قانون کی پاسداری تھی اور ہے۔

اسد عمر 

مزید :

صفحہ آخر -