پی آئی اے کا نجف کیلئے 4خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

  پی آئی اے کا نجف کیلئے 4خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

  

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کی جانب سے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیاہے پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے عراق کے انتہائی اہمیت کے حامل شہر نجف اشرف کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے یہ خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر تک آپریٹ کی جائیں گی جس میں سے دو پروازیں پاکستان کے معاشی حب کراچی جبکہ دو صوبائی دارالحکومت لاہور سے چلائی جائے گی حکام کے مطابق نجف کی پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کیلئے خصوصی ریایت دی جائے گی حکام کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے مقرر کیاگیاہے ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ مسافروں کو 30 کیلو گرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

نجف پروازیں 

مزید :

صفحہ آخر -