2ہزار سے زائدافغان مہاجرین نے بینکوں میں اکاونٹس کھول دیئے 

2ہزار سے زائدافغان مہاجرین نے بینکوں میں اکاونٹس کھول دیئے 

  

 پشاور(آن لائن) 2ہزار سے زائدافغان مہاجرین نے بینکوں میں اکاونٹس کھول دیئے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین تاجروں اور عام افغان شہریوں کو بینکوں میں اکاونٹس کھولنے کی اجازت دینے کے بعد افغان مہاجرین کی جانب سے بینکوں میں اکاونٹس کھولنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق پشاور، سٹی، کینٹ، ٹاؤن، حیات آباد میں اب تک 2ہزار سے زائد افغان مہاجرین نے بینک اکاونٹس کھول دیئے ہیں جن میں بیشتر افغان تاجر شامل ہیں۔ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے زیادہ تر افغان مہاجرین میں قالین کے کاروبار کرنے والے تاجر اور سونے کے کاروبار کرنے والے تاجر شامل ہیں جبکہ مزید 3ہزار افغان مہاجرین کے اکاونٹس کھولنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور دستاویزا ت کو قانونی شکل دی جا رہی ہے۔  

 اکاونٹس

مزید :

صفحہ آخر -