شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس، گلگت بلتستان الیکشن پر تبادلہ خیال

  شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس، گلگت بلتستان الیکشن پر تبادلہ خیال

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے شرکت کی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسد اللہ خان ایڈووکیٹ صدر، دلفراز خان سینئر نائب صدر اور آصف احمد قریشی جنرل سیکرٹری رہیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام پارٹی رہنما اور کارکن اسد اللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی امور سرانجام دیں اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کا ابہام نہ رکھیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ وہ آنے والے الیکشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق کام جاری رکھیں اور کورونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -