گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا،سردار ایاز صادق 

         گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا،سردار ایاز صادق 

  

 لاہور (آئی ا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہر قیمت پر جلسہ ہوگا،گوجرانوالہ جلسے کی کامیابی کے لیے عوام کے جوش و خروش سے ڈر کر حکومت کورونا کے پیچھے پناہ لینے کی تدابیر سوچ رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا کا بہانہ بنا کر جلسہ رکوانے کے لئے عدالتی حکم نامہ حاصل کرنے کی کوششوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ان حالات سے پتہ چلتا ہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ کامیاب ہو چکا ہے۔

سردار ایاز صادق 

مزید :

صفحہ آخر -