ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے 2021ء میں ہونیوالے الیکشن کے لیے سوا سال پہلے سرگرمیوں کا آغاز،فیئر اینڈ لائل گروپ کو خیر باد کہہ کر ڈی ایچ اے فاؤنڈر گروپ بنانے والے سابق نائب صدر حاجی لطیف چودھری 2021.24ء کیلئے صدارت کے امیدوار کے طور پر میدان میں آ گئے،فیئر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے لاہور نے بھی متفقہ طور پر لطیف چودھری کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز سواسال پہلے صدر نامزد کرنے پر حیران،موجودہ باڈی کو کام کرنے کا موقع دیا جائے،الیکشن شیڈول آنے پر امیدواروں کی نامزدگیاں اچھی لگتی ہیں،فیئر اینڈ لائل گروپ نے حاجی لطیف کو صدر کی حیثیت سے حمایت کر کے اپنی عزت بچائی ہے، رجسٹرڈ ڈیلرز کا موقف،فیئر اینڈ لائل گروپ کے اجلاس میں بابر اسماعیل بٹ کی طرف سے حاجی لطیف کو صدر نامزد کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا،یاد رہے حاجی لطیف ڈی ایچ اے میں گزشتہ ایک سال سے انفرادی طور پر اپنی انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہیں،گزشتہ ماہ انہوں نے ڈی ایچ اے فاؤنڈر گروپ قائم کیا تھا۔ 

 حاجی لطیف چودھری

مزید :

صفحہ آخر -