گجرانوالہ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ پر کریں گے، خرم دستگیر

گجرانوالہ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ پر کریں گے، خرم دستگیر

  

گوجرانوالہ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کو جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے،  ڈپٹی کمشنر نے اجازت دینے یا نہ دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا، اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت لینے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی خرم دستگیر خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر  سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ جلسہ تو ہونا ہی ہے، سیکیورٹی کیلئے بہتر ہے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ ہو۔انہوں نے کہا  کہ انتظامیہ کی صوابدید ہے وہ پر امن جلسہ چاہتے ہیں یا سڑک پر احتجاجی ریلی، اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر ہی ہو گا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہو گا۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -