مدارس کا رجسٹریشن پروفاقی نظام تعلیما ت کیساتھ ڈیڈلاک برقرار

مدارس کا رجسٹریشن پروفاقی نظام تعلیما ت کیساتھ ڈیڈلاک برقرار

  

اسلام آباد(آن لائن) مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے ملک بھر کے دینی مدارس اوروفاقی نظام تعلیمات کے مابین ڈیڈلاک برقرار،دینی مدارس نے متروکہ وقف املاک بل میں ترامیم سمیت غیر ملکی طلباء کیلئے ویزہ پالیسی میں تبدیلی اور مدارس کے بنک اکاونٹ کھولنے سمیت دیگر شرائط پر عمل درآمد کیلئے مدارس کی رجسٹریشن کو مشروط کردیا ہے،وفاقی نظامت تعلیمات نے دینی مدارس کے ساتھ مشاورت مکمل کئے بغیر عجلت میں اشتہار جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے مدارس رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے ہوم ورک مکمل ہونے سے قبل بغیر مشاورت کے اشتہار جاری کیا۔کورونا سے قبل وفاقی وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان جن معاملات پر مذاکرت چل رہے تھے وہ مدارس جو قانونی دستاویزات کے اعتبار سے کمزور ہیں انکو لیگل لائز کیا جائے اورسٹیٹ بنک مدارس کے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے قابل قبول پالیسی بناکر تمام بینکوں کو جاری کرے اسی طرح وزارت داخلہ مدارس میں زیر تعلیم غیرملکی طلبہ کے تعلیمی ویزہ کے لئے بھی قابل قبول پالیسی جاری کرے اورکچھ عرصہ قبل مرتب کی گئی ویزہ پالیسی جن پر دینی مدارس کو تحفظات ہیں کو ختم کیا جائے۔ 

ڈیڈ لاک

مزید :

صفحہ آخر -