پی ڈی ایم تحریک شروع ہونے سے قبل ہی حکومت بوکھلا گئی، نفیسہ شاہ

پی ڈی ایم تحریک شروع ہونے سے قبل ہی حکومت بوکھلا گئی، نفیسہ شاہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی نے فواد چوہدری کے جلسوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہونے سے قبل ہی بوکھلا گئی ہے حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں  انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کچھ بھی کرلے اب پی ڈی ایم کی تحریک رکنے والی نہیں حکومت جلسے منسوخ کروانے کے لئے کورونا کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے نتیجے میں نام نہاد تبدیلی سرکار کو گھر جانا پڑے گا  وزراء  ایک طرف اپوزیشن کے جلسے منسوخ کروانا چاہتی ہے جبکہ خود لیاقت باغ میں جلسہ کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیل سکتا ہے پی ٹی آئی اے کے جلسوں سے نہیں؟پیپلزپارٹی کی کورونا صورتحال پر گھری نظر اور احساس ہے،پیپلزپارٹی نے جس طرح کورونا کی روک تھام کے لئے اقدامات اور کامیابی حاصل کی اس کی پوری دنیا نے تعریف کی۔

نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -