کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کیخلاف جلسے جلوس نہیں کرتا: اعجاز شاہ 

  کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کیخلاف جلسے جلوس نہیں کرتا: اعجاز شاہ 

  

 لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شا ہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کہ خلاف جلسے جلوس نہیں کرتا،بغاوت کہ مقدمے کی کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ معاملہ حل ہو جائے گا، عاصم سلیم باجوہ پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے  بغاوت کے مقدمے کی حوصلہ افزائی نہیں کی،بغاوت مقدمے کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں،تحریکیں بھی چلتی ہیں کوئی بھی جوخودکوپاکستانی کہتاہے وہ اپنی فوج کے خلاف جلسے یا جلوس نہیں نکالتا۔اپوزیشن کہ حالیہ تحریک کا  عدلیہ بحالی تحریک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،جنہوں نے 35سال حکومت کی انہی پر کیسز بنیں  گے پی ٹی ٹی آئی کے بارے میں بعد میں بات ہو گی۔انہوں نے کہاکہ 2001کا موازنہ آج کے حالات سے اس لئے نہیں ہو سکتا کیونکہ پرویز مشرف کو عوام ڈکٹیٹر مانتی تھی جبکہ عمران خان تو انتخابات لڑ کر آئے ہیں،اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہوسیاسی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ان لوگوں کے لئے دعا کریں جو بھٹکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آصف باجوا کو ذاتی حیثیت میں جانتا ہوں ان پرالزامات جھوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کلچر ہے ایس ایچ اور اچھا آ جائے تو کرییمینلز ادھر ادھر چلے جاتے ہیں،مہنگائی آج نہیں ہوئی، کیا اپوزیشن مہنگائی کے لئے نکلنا چاہتی ہے؟

  اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ آخر -