چین کی اسٹیل کمپنی نے ہزاروں ملازمین  کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں 

      چین کی اسٹیل کمپنی نے ہزاروں ملازمین  کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں 

  

چین کی ایک اسٹیل مِل نے ہدف سے زائد منافع ہونے اور کارکردگی سے خوش ہو کر اپنے 4 ہزار 116 ملازمین کو بونس میں نئی گاڑیاں دے دیں۔چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے جیانگ ڑی میں واقع لوہا اور اسٹیل بنانے والی مِل نے اپنے ملازمین کو بونس کے طور پرگاڑیاں دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مسلسل پانچویں سال طے شدہ ہدف سے زائد منافع حاصل کیا ہے جس پر انتظامیہ نے خوش ہوکر اپنے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ملازمین کودی گئی گاڑیوں کی مجموعی قیمت تقریباً 74 کروڑ ڈالر بنتی ہے جب کہ کمپنی نے وہیکل ٹیکس سمیت 5 سال تک انشورنس فراہم کرنیکا بھی اعلان کیا ہے۔چینی کمپنی کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے اگر کمپنی گاڑی کے بجائے پیسے دے دیتی تو وہ ملازمین اپنی مرضی اور پسند کی گاڑی لے سکتے تھے۔

 نئی گاڑیاں 

مزید :

صفحہ آخر -