غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں بیرون ملک بینکنگ چینل سے ترسیلات کی اجازت

  غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں بیرون ملک بینکنگ چینل سے ترسیلات کی اجازت

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے وزارت خزانہ نے غیر ملکی کرنسی اکاونٹس میں بیرون ممالک سے ترسیلات جمع کرا نے کیلئے طریقہ کار جاری کر دیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاونٹ میں بیرون ملک بینکنگ چینل سے ترسیلات کریڈٹ ہو سکیں گی،تاہم برآمدات اور سروسز کی ادائیگی کی رقوم غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں نہیں آسکیں گی،وزارت خزانہ کے مطابق غیر رہائشیوں کو سکیورٹیز کی فروخت، اجرا کی رقوم غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں نہیں آ سکیں گی،وزارت خزانہ کا کہنا ہے انفرادی غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں دوسرے انفرادی غیر ملکی کرنسی اکانٹ سے رقم کریڈٹ ہو سکے گی۔حکومت پاکستان کی سکیموں کے تحت سرمایہ کاری کی رقم یا منافع غیر ملکی کرنسی اکانٹ میں کریڈٹ کیا جا سکے گا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان کسٹم کوڈ کلیئر کرائی گئی کرنسی بھی غیر ملکی کرنسی اکاونٹ میں کریڈٹ ہو سکے گی۔

غیر ملکی اکاؤنٹ

مزید :

صفحہ آخر -