یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی دیگر اشیائے خورونوش ناپید، عوام خوار، حکومت تماشائی 

  یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی دیگر اشیائے خورونوش ناپید، عوام خوار، ...

  

 لاہور (دیبا مرزا سے)صو با ئی دا رالحکو مت میں واقع پیشتر یو ٹیلٹی سٹورز میں اشیا ء خورونو ش کی عدم فرا ہمی عوام کیلئے درد سر بن گئی جبکہ کئی یو ٹیلٹی سٹورز بند ہو نے کی وجہ سے بھی عوام کو پریشا نی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے، شا دمان یو ٹیلٹی سٹور پر چینی کے نرخ 68آویزاں ہیں مگر چینی  میسر نہیں، اسی طرح آٹا کے نرخ 800 روپے آویزاں ہیں لیکن زیا دہ تر سٹورز پر گھی، چینی اور آٹے کا سٹاک ختم ہے،مگر حکو مت کو کو ئی پرواہ نہیں، گھنٹوں قطا روں میں لگے رہتے ہیں جب دل چا ہتا ہے انتظا میہ سٹور بند کر دیتی ہے اور کھلے بھی ہو ں تو چیزیں دستیا ب نہیں ہو تیں۔ شہر لاہور کے عوام ”پا کستا ن“ سروے میں پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا ہم یو ٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیا ء کی امید لے کر آجاتے ہیں لیکن ان کو مذید پریشا نی کا سا منا کر نا پڑتا ہے، شہری امجد علی، اقرا ر حسین، مر یم بی بی، دلشا د و یگر کا کہنا تھا کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں، کبھی چینی تو کبھی گھی نہیں ملتا۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے اس نے غریب کیساتھ ساتھ متوسط طبقے کا بھی جینا حرام کر دیا ہے، ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے اور حکمران خواب خرگوش میں مبتلا ہیں۔سروے میں عوام کا کہنا تھا یوٹیلیٹی سٹورز عوام کی سہولت کیلئے ہوتے ہیں لیکن یہاں پر سہولت تو دور اشیا ء تک دستیاب ہی نہیں۔اس حوالے سے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کہتے ہیں کل شام تک چینی کی سپلائی بحال کر دی جائیگی، آٹے کی قلت کھپت بڑھنے سے پیدا ہوئی۔وا ضح رہے مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرارہے، فلور ملز نے 80 کلو والی آٹے کی بوری کی سپلائی بڑھا دی ہے۔ کھلا آٹا 65 اور چکی آٹا 78 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے۔ دریں اثنا مارکیٹ میں چینی 115 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -