سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ: زمبابوے بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا 

سیریز کیلئے انتظامات کا جائزہ: زمبابوے بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد آج قذافی اسٹیڈیم میں بائیو سیکیور ببل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، اس کے علاوہ وفد سیکیورٹی اور میڈیکل حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا۔ذرائع کے مطابق وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کریگا دورے کے دوران زمبابوے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی،کہا گیا کہ سیریز کے وینیوز میں ملتان کی جگہ لاہور کو شامل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ابھی سوچ و بچار جاری ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور مہمان ٹیم کے کھلاڑیو ں کو ہر ممکن سیکورٹی و سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔