انڈر 19کرکٹ سرگرمیاں 13اکتوبر سے شروع ہونگی 

انڈر 19کرکٹ سرگرمیاں 13اکتوبر سے شروع ہونگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر19 کھلاڑیوں کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق انڈر19 کھلاڑیوں کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہورہا ہے۔لاہور مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیمیں 5 نومبر سے نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا اس حوالے سے انڈر19 کھلاڑی پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے اب ہمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع ملے گا لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے بھرپور پریکٹس اور اپنی فٹنس پر توجہ دی ہے جو ہمارے کام آئے گی اور امید ہے کہ ہم عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے۔