جہانگیر اور جان شیر خان سے متاثر ہوں، عمر فاروق

  جہانگیر اور جان شیر خان سے متاثر ہوں، عمر فاروق

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈر13 سکواش کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عمر فاروق نے کہا کہ سکواش میرا جنون ہے اور کھیل میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان اور جان شیر خان میرے آئیڈیل ہیں اور ان کے کھیل کو دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں عمر فاروق نے کہا کہ سکواش کو ترقی دینے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ملک میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کھیل کے ساتھ ساتھ پڑھائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -