پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

  پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،قومی اسکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کریگا اس دوران اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -