سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد  

    سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔میچ کے  دوران سندھ کی کرکٹ ٹیم  نے مقررہ وقت سے2 اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سندھ پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ہے۔آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان  نے سلو اوور ریٹ پر سندھ کو چارج کیا۔سندھ کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے  اعتراف کرنے پرمیچ ریفری ندیم ارشد  نے سندھ پر جرمانہ عائد کردیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -