زمبابوے سیریز کیلئے سکواڈ،پی سی بی حکام کی مصباح سے جلد ملاقات متوقع

    زمبابوے سیریز کیلئے سکواڈ،پی سی بی حکام کی مصباح سے جلد ملاقات متوقع

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے جلد ملاقات متوقع ہے جس میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے حتمی سکواڈ بارے گفتگو کی جائے گی جبکہ مصباح کے دونوں عہدوں پر ایک سال کے دوران مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور چیئرمین احسان مانی کارکردگی سے متعلق بات چیت کیلئے زمبابوے کیخلاف سیریز سے قبل مصباح الحق سے ملاقات کریں گے جس کے دوران مستقبل کی منصوبہ بندی بارے بات چیت ہوگی۔

 اور بالخصوص زمبابوے کیخلاف آنے والی سیریز کے بارے میں دریافت کیا جائے گا۔

وسیم خان کے مطابق چیف سلیکٹر سے پوچھا جائے گا کہ وہ زمبابوے کیخلاف نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں یا نہیں اور انہوں نے سیریز کیلئے کیا منصوبہ بندی کی ہے جب کہ عالمی کپ 2019ء میں ناقص کارکردگی کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں مکی آرتھر کی جگہ ہیڈ کوچ کا منصب سنبھالنے والے سابق کپتان پر یہ بات بھی واضح کردی جائے گی کہ بورڈ کے نئے ایتھکس کوڈ کے تحت بورڈ کے کسی ملازم کو دہری ملازمت کا حق حاصل نہیں ہے۔      

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -