ٹی ٹونٹی کپ کے دوران  عالمی یوم ذہنی صحت منا یا گیا

   ٹی ٹونٹی کپ کے دوران  عالمی یوم ذہنی صحت منا یا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے دوران عالمی یوم ذہنی صحت منایاگیا بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجمن برائے ذہنی صحت، برٹش ایشین ٹرسٹ  کے تعاون  سے ملک بھر میں 50  لاکھ سے زائد افراد کوذہنی صحت سے متعلق سہولیات مفت میں فراہم کرچکی ہے، آئیں اب ہم سب مل کر ذہنی صحت سے متعلق آگاہی میں اپنا حصہ ڈالیں۔امام الحق کا کہنا ہے کہ بحیثیت معاشرہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق امور پر کھل کر بات کرنی ہوگی۔