9ویں قومی ریسکیو چیلنج ٹرافی خیبرپختونخوا نے جیت لی

9ویں قومی ریسکیو چیلنج ٹرافی خیبرپختونخوا نے جیت لی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان بھر سے 15مختلف ریسکیو ٹیموں نے نویں نیشنل ریسکیو چیلنج میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخواپشاورکی ریسکیو ٹیم نے نویں نیشنل ریسکیو چیلنج 2020کی ٹرافی اپنے نام کی۔جبکہ انفرادی مقابلوں میں ٹراما کے مقابلہ میں گجرات کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم،تیراکی کے 100میٹر مقابلوں میں یونیورسٹی آف لاہور کے عبدالرحمان،واٹرریسکیو غوطہ خوری میں راولپنڈی کے ثاقب نواز، گہرائی سے ریسکیو کرنے میں بہاولپورکی ٹیم،بلندی سے ریسکیو کرنے میں کے پی کے (پشاور)،فائر ریسکیورز اور لیڈ فائر ریسکیورزکے فائر فٹ ریسکیو چیلنج میں کے پی کے (پشاور)کے میرعالم اورمحمد سخی نے نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جبکہ پنجاب سے ریسکیو1122گجرات اور راولپنڈی کی ٹیموں نے یکساں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئر(ر)اعجازاحمد شاہ بطورمہمان خصوصی شریک تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا کہ“سب سے پہلے تمام فاتح ٹیموں اور مختلف چیلینجز کے انفرادی مقابلوں کے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ 2001 میں ڈاکٹر رضوان نصیر کے ذریعہ وزارت داخلہ سے شروع ہونے والی ایمرجنسی سروسزریفارمز سے ریسکیو 1122 سروس اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی شکل میں پورے ملک کو فائدہ ہواہے۔ مختلف صوبوں کی ٹیموں کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیورزاوررضاکاروں کو تربیت فراہم کرنے اور تمام صوبوں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے قومی سطح کے ادارے  کا کردار ادا کررہی ہے آخر میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ سے نویں نیشنل ریسکیو چیلنج کی فاتح خیبر پختونخواہ (پشاور)کی ریسکیو ٹیم نے ڈائریکٹرپلاننگ حسن داد کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی وصول کی۔

۔علاوہ ازیں انفرادی کارکردگی کے حامل ریسکیورزوریسکیووارڈنز کو بھی انعامات و تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔جبکہ ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئر(ر)اعجاز شاہ کو اقوام متحدہ سرٹیفکیشن کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -