مائیکرو سافٹ نے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دیدی

      مائیکرو سافٹ نے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دیدی

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبول سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے ملازمین تا حال گھروں سے ہی کام کر رہے ہیں جب کہ کمپنی کی جانب سے امریکا میں مائیکرو سافٹ کے ا?فس جنوری 2021 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری میں ا?فس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر اپنے گھروں سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔مائیکرو سافٹ چیف پیپل ا?فیسر کیتھلین ہوگان نے کہا کہ کووڈ-19 نے ہم سب کو نئے طریقوں سے سوچنے، رہنے اور کام کرنے کو چیلنج کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ

مزید :

صفحہ آخر -