نواز، زرداری کی کرپشن چھپانے کیلئے فضل الرحمن تحریک شروع کر رہے ہیں، وزیر دفاع

    نواز، زرداری کی کرپشن چھپانے کیلئے فضل الرحمن تحریک شروع کر رہے ہیں، وزیر ...

  

نوشہرہ (مانٹیرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زردادی کی کرپشن کو چھپانے کے لیے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہال میں انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کی حلف برداری کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل لرحمن اسلام کے لیے نہیں اسلام اباد کے لیے اپنی سیاست کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکاہے۔ نوازشریف اور آصف زردادی کی کرپشن کو چھپانے کے لیے فضل الرحمن احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔

  

وزیر دفاع

مزید :

صفحہ آخر -