نواز شریف ٹھیک ہیں انہیں واپس آ جانا چاہئے،یاسمین راشد

نواز شریف ٹھیک ہیں انہیں واپس آ جانا چاہئے،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن پہنچتے ہی تندرست ہوگئے، دل کا علاج کرانا تھا جو انہوں نے نہیں کرایا، سابق وزیراعظم کا ہسپتال میں داخل نہ ہونے کا مطلب ہے وہ ٹھیک ہیں، اس لئے نواز شریف کو واپس آجانا چاہیئے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وبا پر قابو پایا مگر ابھی ختم نہیں ہوا، جب تک ویکسین نہیں آتی، کورونا پھیلتا رہے گا، پوری دنیا میں پاکستان کی کورونا سے متعلق حکمت عملی کو سراہا جا رہا ہے، دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کیلیے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ رکھا جائے۔ 

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -