ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 14اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 14اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا اطلاق کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلا ن کیا ہے  14 اکتوبر کو پاکستان بھر کے ڈاکٹرز و میڈیکل کالجز کے طلباء  اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے تفصیلات کے مطابق  تحریک کے لیے میڈیکل کالجز کی سطح پر طلبہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں یہ تمام فیصلے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے چاروں صوبوں کے وائی ڈی اے سربراہان سے مشاورت کے بعد کیا گیا کانفرنس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے صدور اور کیبنٹ ممبران نے  شرکت کی کانفرنس میں پاکستان میڈیکل کمیشن پر اظہار خیال کیا گیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام یونٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو متفقہ طور پر رد کر تے ہوئے کہا گیا پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر قانونی باڈی ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بین الاقوامی قوانین کے مخالف ہے پوری دنیا میں لائسنس مہیا کرنے والی باڈیز منتخب شدہ اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوتی ہیں نئے قانون کا اطلاق غیر منظم طریقے سے لاگو کرکے پاکستان بھر کے لاکھوں طلباء   کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے  پاکستان کے تمام صوبوں میں اس قانون کے خلاف منظم تحریک چلائی جائے گی پی ایم سی کے خلاف تمام صوبوں میں قانونی کارروائی کے آپشنز بھی استعمال کیے جائیں گے تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ینگ ڈاکٹرز 

مزید :

صفحہ آخر -