پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سمیت 17 ملازمین کورونا کا شکار

   پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سمیت 17 ملازمین کورونا کا شکار

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)  میں کورونا کے وار بڑھنے لگ گئے ہیں، ایک دن میں ہسپتال کے17 ڈاکٹرز اور اسٹاف کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ہسپتال کے سرجیکل ون  کے 17 ملازمین میں کرونا وائرس مثبت اگیا ہے جن میں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ شامل ہے پمز ترجمان وسیم خواجہ کے مطابق  اسپتال میں 50 سے زائد ڈاکٹرز اور اسٹاف کرونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مختلف ڈیبارٹمنٹس کے او پی ڈیزمیں مریضوں کا زیادہ رش ہے اور پرانی او پی ڈی کی تزئین و ارائش کا کام جاری ہے جس کے باعث مختلف وارڈزمیں او پی ڈیزکھلنے کی وجہ سے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا کا شکار ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پمز انتظامیہ نے نئی ایمرجنسی کو عام مریضوں کیلئے کھول دیا ہے جس سے پرانی ایمرجنسی میں رش کم کردیا گیا تاہم ہسپتال میں آئے مریض کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ہسپتال ملازمین کورونا کا شکار ہورہے ہیں 

 پمز ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -