حکومت کا ٹریول، عمرہ، حج ٹریڈ کو ریلیف نہ دینا سمجھ سے بالا تر: البر کہ گروپ

      حکومت کا ٹریول، عمرہ، حج ٹریڈ کو ریلیف نہ دینا سمجھ سے بالا تر: البر کہ ...

  

 لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر)البرکہ گروپ عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے پھر تیار ہے، یکم نومبر سے اپنی سنہری روایات کو آگے بڑھائیں گے،کورونا کی وجہ سے ٹریول اور عمرہ ٹریڈ بُری طرح متاثر ہوئی ہے،ہوپ اور ٹیپ کو ریلیف کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے،کورونا کو جس انداز میں سعودی حکومت نے کنٹرول کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار البرکہ گروپ لاہور کے چیف ایگزیکٹو عبد الرشید نفیسی،ڈائریکٹر ابو بکر رشید،ابو ذر رشید نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کورونا اللہ کی طرف سے بڑی آزمائش تھی،حرمین شریفین کے دروازے امت مسلمہ کیلئے بند ہونا بھی معمولی بات نہیں ہے،اللہ سے معافی مانگنے اور اجتماعی اور انفرادی توبہ کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ البرکہ گروپ لاہور ٹکٹنگ، عمرہ ویزہ،ٹرانسپورٹ اور ہوٹل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو تاریخی خدمات کا حامل ہے،عبد الرشید نفیسی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کرونا سے نجات مل رہی ہے،حرمین شریفین کے دروازے مسلمانوں کے لیے کھل رہے ہیں،حکومت پاکستان کے بھی اقدامات قابل ستائش ہیں،ٹریول ٹریڈ اور عمرہ و حج ٹریڈ کو ریلیف نہ دینا،ان کو قرضہ جات میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،ابو بکر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹریول ٹریڈ کوریلیف فراہم کرے،ابو ذر نے کہا کہ عمرہ،حج،ٹریول ٹریڈ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شعبے ہیں،مشکل وقت میں ان کو سہارا دیا جائے۔

البرکہ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -