پنجاب حکومت کا سیٹلائٹ تصاویر کیلئے جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا سیٹلائٹ تصاویر کیلئے جدید ڈرون خریدنے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)پنجاب حکومت نے ایک جدید قسم کا ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ روپے مالیت سے خریدا جانے والا ڈرون اربن یونٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نے حوالے کردیا جائے گا۔ جو مذکورہ کمپنی کی ملکیت ہوگا جبکہ ڈرون کی خریداری کے لئے رقم پی این ڈی بورڈ ادا کرے گا۔ ایک کروڑ روپے مالیت کے ڈرون کے خریدنے کا مقصد پنجاب سیٹلائیٹ پر تصاویر حاصل کر کے محکمہ زراعت سمیت مختلف محکمہ جات کے بارے میں ڈیٹا حاصل کرنا ہے جبکہ ڈرون کو فنگشنل کرنے کے لئے اربن یونٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی وزارت دفاع سے باقاعدہ این او سی بھی حاصل کرے گی۔ 

جدید ڈرون

مزید :

صفحہ اول -